14 اشعار

مدفن

Madfan

مدفن

«مدفن» عشرت آفریں کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرا نام لکھتی ہیں انگلیاں خلاؤں میں عشرت آفریں» میں 30 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 21 سیکنڈ ہے۔

میرا پیاراس بستی کے نام

جہاں مرے بچپن کی ننھی منی یادیں سوتی ہیںجہاں مری معصوم تمناؤں نے گھروندے کھینچے تھے

میرا پیاراس ٹھنڈے گہرے نیلم تالاب کے نام

جس کی اجلی مٹی مرے کھلونوں کے کام آتی تھیمیرا پیار

اس گھر کے نامجس کی سبز منڈیروں پر

میرے ہاتھ کی رنگی ہوئی گوریا اب بھی چہکتی ہوگیجس کے طاق میں میری ننھی گڑیا اب بھی سوتی ہوگی

میرا رستہ تکتی ہوگی چپکے چپکے روتی ہوگیمیرا پیار

اس کھیت اور اس کھلیان کے نامجہاں میں چاندنی راتوں کو

اکثر آنکھ مچولی کھیلا کرتی تھیمیرا پیار

ان اجڑے ہوئے باغات کے نامجہاں بنفشہ رنگ شگوفوں اور کسم کے پھولوں میں

میں پہروں ڈولا کرتی تھیپر پھیلاتی چم چم کرتی تیتریوں پر مرتی تھی

ان کا تعاقب کرتی تھیمیرا پیار

بیتے ہوئے لمحات کے نامان اجڑے باغات کے نام

ان سونے کھنڈرات کے نامجو میرے پرکھوں کی انا کا مدفن ہیں

— عشرت آفریں

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں