7 اشعار

اپنی چادر کو پرچم کر سکتی ہے

Apni chadar ko parcham kar sakti hai

اپنی چادر کو پرچم کر سکتی ہے

«اپنی چادر کو پرچم کر سکتی ہے» عشرت آفریں کا کلام ہے، جسے فائیٹر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرا نام لکھتی ہیں انگلیاں خلاؤں میں عشرت آفریں» میں 30 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

اپنی چادر کو پرچم کر سکتی ہےعورت اک تاریخ رقم کر سکتی ہے

ایوانوں سے نکل سکے تو یہ آوازاک عالم درہم برہم کر سکتی ہے

چار دواری میں پابند اکیلی سوچڈرو کہ قاتل کو محرم کر سکتی ہے

زندہ دفنائی گئی عورت کی اک چیخخاموشی کے ہاتھ قلم کر سکتی ہے

وہ جو بیاہی گئی کلام پاک کے ساتھلکھنے کو پوریں تو قلم کر سکتی ہے

گہری کالی رات میں ایک دیے کی لوتاریکی کا دکھ تو کم کر سکتی ہے

بچوں کی ننھی منی میٹھی مسکانجینے کا سامان بہم کر سکتی ہے

— عشرت آفریں

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں