5 اشعار

خون ناحق کی طرح گلیوں میں جب بہتی ہے رات

Khoon-e-nahaq ki tarah galiyon mein jab behti hai raat

خون ناحق کی طرح گلیوں میں جب بہتی ہے رات

«خون ناحق کی طرح گلیوں میں جب بہتی ہے رات» عشرت آفریں کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرا نام لکھتی ہیں انگلیاں خلاؤں میں عشرت آفریں» میں 30 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

خون ناحق کی طرح گلیوں میں جب بہتی ہے راتذرہ ذرہ چیختا ہے اور چپ رہتی ہے رات

پارساؤں کے حرم آباد رکھنے کے لئےداشتاؤں کی طرح ہنس ہنس کے دکھ سہتی ہے رات

جب کواڑوں سے ہوا سرگوشیاں کرنے لگےتب دیے کی لو سے دھیرے دھیرے کچھ کہتی ہے رات

چاند تاروں کے اسی ملبے سے تازہ آفتابسر اٹھاتا ہے کھنڈر کی طرح جب ڈہتی ہے رات

کون دروازے دبے قدموں نکل جاتا ہے دنکون سی دہلیز پر سر رکھ کے سو رہتی ہے رات

— عشرت آفریں

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں