5 اشعار

ایک صحرا میں بو دیا ہے مجھے

Ek Sehra Mein Bo Diya Hai Mujhe

ایک صحرا میں بو دیا ہے مجھےمیرے لوگوں نے کھو دیا ہے مجھے

اس لئے بھی مجھے عزیز ہے توکم سے کم زخم تو دیا ہے مجھے

اب کے اشکوں میں تیرا غم بھی گیااب کی بارش نے دھو دیا ہے مجھے

دھڑکنیں اور کسی کے واسطے ہیںتو یہ دل نام کو دیا ہے مجھے

آج تو میرا ہنسنا بنتا ہےآج تو وہ بھی رو دیا ہے مجھے

— اسماعیل راز

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں