4 اشعار

ہمارے شہر میں اعلان عید ہو گیا ہے

Hamare Shehr Mein Elaan-e-Eid Ho Gaya Hai

ہمارے شہر میں اعلان عید ہو گیا ہےترے نہ ہونے کا غم اور شدید ہو گیا ہے

ہماری روح بدن توڑ کر نکل سکتیہمارا درد کچھ اتنا شدید ہو گیا ہے

ہمارے اندر اک اچھا شریف انساں تھاہمارے ساتھ میں رہ کر پلید ہو گیا ہے

فقط دماغ ہی رکھتا ہے اب ہمارا خیالہمارا دل تو کسی کا مرید ہو گیا ہے

— اسماعیل راز