4 اشعار

حسین ایسا تھا وہ کہ پڑتے نظر گیا دل

Haseen aisa tha woh ke padte nazar gaya dil

حسین ایسا تھا وہ کہ پڑتے نظر گیا دلپھر اس نے اک دن زبان کھولی اتر گیا دل

بدلتے موسم سے لطف اندوز ہو رہا تھااچانک اس کا خیال آیا تو ڈر گیا دل

شروع دن سے ہی ہم نے مجنوں کی پیروی کیشروع دن سے ادھر چلے ہم جدھر گیا دل

ذرا محبت کی میں نے مقدار کیا بڑھائیوہ تنگ دل تھا سو اس کا جلدی سے بھر گیا دل

— اسماعیل راز

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں