6 اشعار

لگا ہوں بولنے تو بڑبڑا رہا ہوں میں

Laga Hoon Bolne To Badbada Raha Hoon Main

لگا ہوں بولنے تو بڑبڑا رہا ہوں میںخموش رہنے کی قیمت چکا رہا ہوں میں

ہر ایک شخص ترا رشتہ دار لگتا ہےہر ایک شخص کو خاطر میں لا رہا ہوں میں

تلاش کر کے نئے زاویے محبت کےکئی دلوں کو دھڑکنا سکھا رہا ہوں میں

ضرورتاً کبھی قیمت گرائی تھی اپنینتیجتاً اب اذیت اٹھا رہا ہوں میں

دراصل اپنے گریباں کا پاس ہے مجھ کویہ ہر کسی سے جو دامن بچا رہا ہوں میں

میں رکھ رہا ہوں بہر حال اپنے نام کی لاجشکستہ دل ہوں مگر مسکرا رہا ہوں میں

— اسماعیل راز