5 اشعار

تو ٹھیک ہے چلا لیں گے دعا سلام سے کام

Tu theek hai chala lenge dua salam se kaam

تو ٹھیک ہے چلا لیں گے دعا سلام سے کامہم ایسے رکھتے ہیں ویسے بھی اپنے کام سے کام

محاذ عشق پہ ملتی ہے صابرین کو فتحیہاں پہ چلتا نہیں جوش انتقام سے کام

ان آتے جاتے ہوؤں سے بھلا ہم ایسوں کو کیاکہ ہم دوانوں کو مے سے غرض ہے جام سے کام

ہمارا نام جنہیں ایک آنکھ بھاتا نہیںوہ بھی نکال رہے ہیں ہمارے نام سے کام

رہ حیات میں چلتے ہیں پھونک پھونک کے ہمسو ہم کو کیا بھلا تجھ سے سبک خرام سے کام

— اسماعیل راز

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں