9 اشعار

جیوے جیوے پاکستان

Jive jive Pakistan

جیوے جیوے پاکستان

«جیوے جیوے پاکستان» جمیل الدین عالی کا کلام ہے، جسے نایاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرے خیال کے دیوارودر بناتے ہیں جمیل الدین عالی» میں 8 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 3 سیکنڈ ہے۔

جیوے جیوے پاکستانمہکی مہکی روشن روشن پیاری پیاری نیاری

رنگ برنگے پھولوں سے اک سجی ہوئی پھلواریپاکستان

جیوے جیوے پاکستانمن پنچھی جب پنکھ ہلائے کیا کیا سر بکھرائے

سننے والے سنیں تو ان میں ایک ہی دھن تھرائےپاکستان

جیوے جیوے پاکستانبکھرے ہوؤں کو بچھڑے ہوؤں کو اک مرکز پہ لایا

کتنے ستاروں کے جھرمٹ میں سورج بن کر آیاپاکستان

جیوے جیوے پاکستانجھیل گئے دکھ جھیلنے والے اب ہے کام ہمارا

ایک رکھیں گے ایک رہے گا ایک ہے نام ہماراپاکستان

جیوے جیوے پاکستان

— جمیل الدین عالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں