12 اشعار

تا ابد ایک ہی چرچا ہوگا

Ta abad ek hi charcha hoga

تا ابد ایک ہی چرچا ہوگا

«تا ابد ایک ہی چرچا ہوگا» جمیل الدین عالی کا کلام ہے، جسے مہرزادہ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرے خیال کے دیوارودر بناتے ہیں جمیل الدین عالی» میں 8 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 2 منٹ 11 سیکنڈ ہے۔

تا ابد ایک ہی چرچا ہوگاکوئی ہم سا کوئی تم سا ہوگا

اسی تاریک زمیں کا منظرچاند پر چاندنی جیسا ہوگا

سورج آیا ہے مری سمت مگردوسری سمت اندھیرا ہوگا

کاش پہلے سے کوئی بتلا دےکس طرح ذکر ہمارا ہوگا

ایسے بیگانہ نہ سننا لوگویہ بھی افسانہ کسی کا ہوگا

وہ نہیں آئے گا اس محفل میںدور ہی دور سے سنتا ہوگا

آئی بے ساختہ ہر شعر پہ دادکتنے معنی نہیں سمجھا ہوگا

کون تھا جس نے رکھی تجھ سے امیدہاں تو وہ شخص مجھی سا ہوگا

کون تھا ابر جو بن کر برساہاں تو وہ تجھ کو ترستا ہوگا

کون تھا جس سے ہوئی طے منزلہاں تو پہلے وہ بھٹکتا ہوگا

کون تھا جس سے یہ شعلے بھڑکےہاں تو وہ خوب سلگتا ہوگا

تم رہو چپ کہ غزل خواں عالؔینہ برا ہوگا نہ اچھا ہوگا

— جمیل الدین عالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں