6 اشعار

عمر بھر بہ آسانی بار غم اٹھانے سے

Umr bhar ba-asani baar-e-gham uthane se

عمر بھر بہ آسانی بار غم اٹھانے سے

«عمر بھر بہ آسانی بار غم اٹھانے سے» جمیل الدین عالی کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرے خیال کے دیوارودر بناتے ہیں جمیل الدین عالی» میں 8 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

عمر بھر بہ آسانی بار غم اٹھانے سےان پہ اعتبار آیا خود کو آزمانے سے

اس ہجوم میں تجھ کو کیا خبر ہوئی ہوگیکس کو کیا تعلق تھا تیرے آستانے سے

یوں سلام آنے پر اک خلش سی ہوتی ہےکاش ہم کو بلواتے وہ کسی بہانے سے

ہاں تو ان کی خاطر سے کیوں تراوشیں کرتےجس طرح وہاں گزری کہہ گئے زمانے سے

جب بھی بزم عالم میں کوئی فتنہ اٹھتا ہےیا تمہاری محفل سے یا غریب خانے سے

سلسلہ یہی ہوگا رخ بدلتے جائیں گےمیں تری حقیقت سے تو مرے فسانے سے

— جمیل الدین عالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں