5 اشعار

آدمی وقت پر گیا ہوگا

Aadmi waqt par gaya hoga

آدمی وقت پر گیا ہوگا

«آدمی وقت پر گیا ہوگا» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

آدمی وقت پر گیا ہوگاوقت پہلے گزر گیا ہوگا

وہ ہماری طرف نہ دیکھ کے بھیکوئی احسان دھر گیا ہوگا

خود سے مایوس ہو کے بیٹھا ہوںآج ہر شخص مر گیا ہوگا

شام تیرے دیار میں آخرکوئی تو اپنے گھر گیا ہوگا

مرہم ہجر تھا عجب اکسیراب تو ہر زخم بھر گیا ہوگا

— جون ایلیا