6 اشعار

آج لب گہر فشاں آپ نے وا نہیں کیا

Aaj lab-e-gauhar-fishan aap ne wa nahin kiya

آج لب گہر فشاں آپ نے وا نہیں کیا

«آج لب گہر فشاں آپ نے وا نہیں کیا» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

آج لب گہر فشاں آپ نے وا نہیں کیاتذکرۂ خجستۂ آب و ہوا نہیں کیا

کیسے کہیں کہ تجھ کو بھی ہم سے ہے واسطہ کوئیتو نے تو ہم سے آج تک کوئی گلہ نہیں کیا

جانے تری نہیں کے ساتھ کتنے ہی جبر تھے کہ تھےمیں نے ترے لحاظ میں تیرا کہا نہیں کیا

مجھ کو یہ ہوش ہی نہ تھا تو مرے بازوؤں میں ہےیعنی تجھے ابھی تلک میں نے رہا نہیں کیا

تو بھی کسی کے باب میں عہد شکن ہو غالباًمیں نے بھی ایک شخص کا قرض ادا نہیں کیا

ہاں وہ نگاہ ناز بھی اب نہیں ماجرا طلبہم نے بھی اب کی فصل میں شور بپا نہیں کیا

— جون ایلیا