9 اشعار

گھر سے ہم گھر تلک گئے ہوں گے

Ghar se hum ghar talak gaye honge

گھر سے ہم گھر تلک گئے ہوں گے

«گھر سے ہم گھر تلک گئے ہوں گے» جون ایلیا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

گھر سے ہم گھر تلک گئے ہوں گےاپنے ہی آپ تک گئے ہوں گے

ہم جو اب آدمی ہیں پہلے کبھیجام ہوں گے چھلک گئے ہوں گے

وہ بھی اب ہم سے تھک گیا ہوگاہم بھی اب اس سے تھک گئے ہوں گے

شب جو ہم سے ہوا معاف کرونہیں پی تھی بہک گئے ہوں گے

کتنے ہی لوگ حرص شہرت میںدار پر خود لٹک گئے ہوں گے

شکر ہے اس نگاہ کم کا میاںپہلے ہی ہم کھٹک گئے ہوں گے

ہم تو اپنی تلاش میں اکثراز سما تا سمک گئے ہوں گے

اس کا لشکر جہاں تہاں یعنیہم بھی بس بے کمک گئے ہوں گے

جونؔ اللہ اور یہ عالمبیچ میں ہم اٹک گئے ہوں گے

— جون ایلیا