5 اشعار

آج میں نے اپنا پھر سودا کیا

Aaj main ne apna phir sauda kiya

آج میں نے اپنا پھر سودا کیا

«آج میں نے اپنا پھر سودا کیا» جاوید اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

آج میں نے اپنا پھر سودا کیااور پھر میں دور سے دیکھا کیا

زندگی بھر میرے کام آئے اصولایک اک کر کے انہیں بیچا کیا

بندھ گئی تھی دل میں کچھ امید سیخیر تم نے جو کیا اچھا کیا

کچھ کمی اپنی وفاؤں میں بھی تھیتم سے کیا کہتے کہ تم نے کیا کیا

کیا بتاؤں کون تھا جس نے مجھےاس بھری دنیا میں ہے تنہا کیا

— جاوید اختر