5 اشعار

سچ یہ ہے بیکار ہمیں غم ہوتا ہے

Sach yeh hai bekaar hamein gham hota hai

سچ یہ ہے بیکار ہمیں غم ہوتا ہے

«سچ یہ ہے بیکار ہمیں غم ہوتا ہے» جاوید اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

سچ یہ ہے بیکار ہمیں غم ہوتا ہےجو چاہا تھا دنیا میں کم ہوتا ہے

ڈھلتا سورج پھیلا جنگل رستہ گمہم سے پوچھو کیسا عالم ہوتا ہے

غیروں کو کب فرصت ہے دکھ دینے کیجب ہوتا ہے کوئی ہمدم ہوتا ہے

زخم تو ہم نے ان آنکھوں سے دیکھے ہیںلوگوں سے سنتے ہیں مرہم ہوتا ہے

ذہن کی شاخوں پر اشعار آ جاتے ہیںجب تیری یادوں کا موسم ہوتا ہے

— جاوید اختر