6 اشعار

اک محبت کے حوالے سے مجھے جانتے ہیں

Ek mohabbat ke hawale se mujhe jaante hain

اک محبت کے حوالے سے مجھے جانتے ہیں

«اک محبت کے حوالے سے مجھے جانتے ہیں» جواد شیخ کا کلام ہے، جسے کریسنٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جو کہیں کے نہیں رہتے وہ کہاں جاتے ہیں جواد شیخ» میں 12 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

اک محبت کے حوالے سے مجھے جانتے ہیںوہ سبھی لوگ جو اچھے سے مجھے جانتے ہیں

عام لوگوں میں اداسی ہے تعارف میرااور شاعر مرے لہجے سے مجھے جانتے ہیں

سونے والوں سے بھی نسبت کوئی ہوگی میریجاگنے والے تو گریے سے مجھے جانتے ہیں

سب نے رکھی ہوئی ہے کوئی نشانی میریجیسے کچھ آنکھ کے حلقے سے مجھے جانتے ہیں

میں کسی اور تعلق سے انہیں دیکھتا ہوںوہ کسی اور علاقے سے مجھے جانتے ہیں

سچ تو یہ ہے کہ مجھے لوگ نہیں جان سکےخاص کر جو بڑے دعوے سے مجھے جانتے ہیں

— جواد شیخ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں