7 اشعار

محبت میں یہ کیا مقام آ رہے ہیں

Mohabbat meñ ye kyā maqām aa rahe haiñ

محبت میں یہ کیا مقام آ رہے ہیں

«محبت میں یہ کیا مقام آ رہے ہیں» جگر مراد آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

محبت میں یہ کیا مقام آ رہے ہیںکہ منزل پہ ہیں اور چلے جا رہے ہیں

یہ کہہ کہہ کے ہم دل کو بہلا رہے ہیںوہ اب چل چکے ہیں وہ اب آ رہے ہیں

وہ از خود ہی نادم ہوئے جا رہے ہیںخدا جانے کیا کیا خیال آ رہے ہیں

ہمارے ہی دل سے مزے ان کے پوچھووہ دھوکے جو دانستہ ہم کھا رہے ہیں

جفا کرنے والوں کو کیا ہو گیا ہےوفا کر کے بھی ہم تو شرما رہے ہیں

وہ عالم ہے اب یارو اغیار کیسےہمیں اپنے دشمن ہوئے جا رہے ہیں

مزاج گرامی کی ہو خیر یاربکئی دن سے اکثر وہ یاد آ رہے ہیں

— جگر مراد آبادی