6 اشعار

شرما گئے لجا گئے دامن چھڑا گئے

Sharma gaye laja gaye daman chhura gaye

شرما گئے لجا گئے دامن چھڑا گئے

«شرما گئے لجا گئے دامن چھڑا گئے» جگر مراد آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

شرما گئے لجا گئے دامن چھڑا گئےاے عشق مرحبا وہ یہاں تک تو آ گئے

دل پر ہزار طرح کے اوہام چھا گئےیہ تم نے کیا کیا مری دنیا میں آ گئے

سب کچھ لٹا کے راہ محبت میں اہل دلخوش ہیں کہ جیسے دولت کونین پا گئے

صحن چمن کو اپنی بہاروں پہ ناز تھاوہ آ گئے تو ساری بہاروں پہ چھا گئے

عقل و جنوں میں سب کی تھیں راہیں جدا جداہر پھر کے لیکن ایک ہی منزل پہ آ گئے

اب کیا کروں میں فطرت ناکام عشق کوجتنے تھے حادثات مجھے راس آ گئے

— جگر مراد آبادی