5 اشعار

اس طرح محبت میں دل پہ حکمرانی ہے

Is tarah mohabbat mein dil pe hukmarani hai

اس طرح محبت میں دل پہ حکمرانی ہے

«اس طرح محبت میں دل پہ حکمرانی ہے» کیف بھوپالی کا کلام ہے، جسے گلشن شیرازی نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «داغ دنیا نے دئیے زخم زمانے سے ملے کیف بھوپالی» میں 13 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

اس طرح محبت میں دل پہ حکمرانی ہےدل نہیں مرا گویا ان کی راجدھانی ہے

گھاس کے گھروندے سے زور آزمائی کیاآندھیاں بھی پگلی ہیں برق بھی دوانی ہے

شاید ان کے دامن نے پونچھ دیں مری آنکھیںآج میرے اشکوں کا رنگ زعفرانی ہے

پوچھتے ہو کیا بابا کیا ہوا دل زندہوہ مرا دل زندہ آج آنجہانی ہے

کیفؔ تجھ کو دنیا نے کیا سے کیا بنا ڈالایار اب ترے منہ پر رنگ ہے نہ پانی ہے

— کیف بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں