4 اشعار

تجھے کون جانتا تھا مری دوستی سے پہلے

Tujhe kaun jaanta tha meri dosti se pehle

تجھے کون جانتا تھا مری دوستی سے پہلے

«تجھے کون جانتا تھا مری دوستی سے پہلے» کیف بھوپالی کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «داغ دنیا نے دئیے زخم زمانے سے ملے کیف بھوپالی» میں 13 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

تجھے کون جانتا تھا مری دوستی سے پہلےترا حسن کچھ نہیں تھا مری شاعری سے پہلے

ادھر آ رقیب میرے میں تجھے گلے لگا لوںمرا عشق بے مزا تھا تری دشمنی سے پہلے

کئی انقلاب آئے کئی خوش خرام گزرےنہ اٹھی مگر قیامت تری کم سنی سے پہلے

مری صبح کے ستارے تجھے ڈھونڈتی ہیں آنکھیںکہیں رات ڈس نہ جائے تری روشنی سے پہلے

— کیف بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں