4 اشعار

گردش ارض و سماوات نے جینے نہ دیا

Gardish-e-arz-o-samawat ne jeene na diya

گردش ارض و سماوات نے جینے نہ دیا

«گردش ارض و سماوات نے جینے نہ دیا» کیف بھوپالی کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «داغ دنیا نے دئیے زخم زمانے سے ملے کیف بھوپالی» میں 13 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

گردش ارض و سماوات نے جینے نہ دیاکٹ گیا دن تو ہمیں رات نے جینے نہ دیا

کچھ محبت کو نہ تھا چین سے رکھنا منظوراور کچھ ان کی عنایات نے جینے نہ دیا

حادثہ ہے کہ ترے سر پہ نہ الزام آیاواقعہ ہے کہ تری ذات نے جینے نہ دیا

کیفؔ کے بھولنے والے کو خبر ہو کہ اسےصدمہ ترک ملاقات نے جینے نہ دیا

— کیف بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں