6 اشعار

پتھر کے خدا وہاں بھی پائے

Patthar ke ḳhudā vahāñ bhī pā.e

پتھر کے خدا وہاں بھی پائے

«پتھر کے خدا وہاں بھی پائے» کیفی اعظمی کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہ تیرا ذکربھی آئے گا اس فسانے میں کیفی اعظمی» میں 14 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

پتھر کے خدا وہاں بھی پائےہم چاند سے آج لوٹ آئے

دیواریں تو ہر طرف کھڑی ہیںکیا ہو گئے مہربان سائے

جنگل کی ہوائیں آ رہی ہیںکاغذ کا یہ شہر اڑ نہ جائے

لیلیٰ نے نیا جنم لیا ہےہے قیس کوئی جو دل لگائے

ہے آج زمیں کا غسل صحتجس دل میں ہو جتنا خون لائے

صحرا صحرا لہو کے خیمےپھر پیاسے لب فرات آئے

— کیفی اعظمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں