4 اشعار

جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیں

Jhuki jhuki si nazar beqaraar hai ke nahin

جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیں

«جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیں» کیفی اعظمی کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہ تیرا ذکربھی آئے گا اس فسانے میں کیفی اعظمی» میں 14 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیںدبا دبا سا سہی دل میں پیار ہے کہ نہیں

تو اپنے دل کی جواں دھڑکنوں کو گن کے بتامری طرح ترا دل بے قرار ہے کہ نہیں

وہ پل کہ جس میں محبت جوان ہوتی ہےاس ایک پل کا تجھے انتظار ہے کہ نہیں

تری امید پہ ٹھکرا رہا ہوں دنیا کوتجھے بھی اپنے پہ یہ اعتبار ہے کہ نہیں

— کیفی اعظمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں