7 اشعار

اک بار ہو تو جائے محبت کسی کے ساتھ

Ek baar ho to jaye mohabbat kisi ke saath

اک بار ہو تو جائے محبت کسی کے ساتھ

«اک بار ہو تو جائے محبت کسی کے ساتھ» کامل شطاری کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «معراج بندگی کا وہی تو مقام ہے کامل شطاری» میں 27 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 5 سیکنڈ ہے۔ یہ کلام سحرِ بیاں کی محفلوں میں 2 مرتبہ پیش کیا جا چکا ہے۔

اک بار ہو تو جائے محبت کسی کے ساتھسب غم غلط ہیں اک غم عاشقی کے ساتھ

سانسیں تو چل رہی ہیں مگر سوچتا ہوں میںاللہ ربط کیا ہے مجھے زندگی کے ساتھ

ہوتا ہے اک مآل مسرت نگاہ میںہنستا جو دیکھتا ہوں کسی کو کسی کے ساتھ

آخر غم حیات کے ماتم سے فائدہغم زندگی کے ساتھ خوشی زندگی کے ساتھ

کیا پوچھتے ہو مجھ سے مرے دل کی آرزواب میری ہر خوشی ہے تمہاری خوشی کے ساتھ

جانا ہے کس کے در پہ در یار چھوڑ کرمرنا اوسی کے ساتھ ہے جینا اوسی کے ساتھ

کاملؔ یہ بات یاد رکھو بلکہ لکھ رکھوخالی کبھی نہ جائے گی نسبت کسی کے ساتھ

— کامل شطاری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں