10 اشعار

ایک ہی طرح پہ ہر شخص کی قسمت نہ ہوئی

Ek hi tarah pe har shakhs ki qismat na hui

ایک ہی طرح پہ ہر شخص کی قسمت نہ ہوئی

«ایک ہی طرح پہ ہر شخص کی قسمت نہ ہوئی» کامل شطاری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 54 سیکنڈ ہے۔

ایک ہی طرح پہ ہر شخص کی قسمت نہ ہوئیسب کے حصے کی ترے غم کی مسرت نہ ہوئی

وہ محبت تری جس پر مرا سب کچھ بھی نثاروہ مرا دل ہے کہ جس کی کوئی قیمت نہ ہوئی

ایسا بیگانہ غم لذت غم کیا جانےجس کو تا عمر کسی سے بھی محبت نہ ہوئی

ہائے کم بخت نصیبہ ترے مہجوروں کاعید کے دن بھی انہیں کوئی مسرت نہ ہوئی

وقت پر داغ محبت ہی مرے کام آیامجھ سے پرسس کی نکیرین کو جرأت نہ ہوئی

آپ کے پردے نے جب آپ کی سورت لے لییوں بھی کیا فاش پس پردہ حقیقت نہ ہوئی

دیکھنا شوخیٔ تہمت ایک وہ فرماتے کوئیکیا خموشی بھی تری حسن شکایت نہ ہوئی

کل کا غم کیوں ہو کہ ہوں آپ کا پامال خرامکیا مرے سامنے سو بار قیامت نہ ہوئی

بے کسی تیرے سوا کس نے مرا ساتھ دیاکوئی ڈھارس بھی شریک غم غربت نہ ہوئی

آ گیا کام کسی وقت کا مرنا کاملؔمجھ تک آنے کی مری موت کو زحمت نہ ہوئی

— کامل شطاری