11 اشعار

جہاں حضور کی محسوس کی کمی میں نے

Jahan Huzoor ki mehsoos ki kami main ne

جہاں حضور کی محسوس کی کمی میں نے

«جہاں حضور کی محسوس کی کمی میں نے» کامل شطاری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 21 سیکنڈ ہے۔

جہاں حضور کی محسوس کی کمی میں نےوہاں نہ پائی فضاؤں میں روشنی میں نے

خرد کو سونپ کے احساس کمتری میں نےخود اپنی راہ نکالی کبھی کبھی میں نے

ترے کرم کے مزے خوب خوب لوٹے ہیںتڑپ تڑپ کے گزاری ہے زندگی میں نے

نہ جیتنے کی تمنا نہ ہار کی پرواخلوص عشق کی بازی لگا تو دی میں نے

کسی پہ مرنے سے اتنا تو فائدہ پہنچانہ جانے کتنوں کو بخشی ہے زندگی میں نے

تری نگاہ میں میرا مقام کچھ بھی سہیجنوں کی شرم بہر حال رکھ تو لی میں نے

سر نیاز رہا ان کے پائے ناز رہےبڑے مزے سے گزاری ہے زندگی میں نے

یہ کیا کمال نہیں جرأت محبت کامزاج حسن کو بخشی ہے برہمی میں نے

زبان خلق سے قاصد کا کام لینا تھاجو دل کی بات ہزاروں میں ڈال دی میں نے

وہ اک نگاہ کہ سب کچھ ہی جس نے لوٹ لیااسی نگاہ سے پائی ہے زندگی میں نے

کمال بادہ کشی ہو کہ زہد کاملؔ ہونگاہ یار کی اکثر شراپ پی میں نے

— کامل شطاری