9 اشعار

تم ہی تو وجہ زندگی تم ہی تو مقصد حیات

Tum hi toh wajah-e-zindagi tum hi toh maqsad-e-hayat

تم ہی تو وجہ زندگی تم ہی تو مقصد حیات

«تم ہی تو وجہ زندگی تم ہی تو مقصد حیات» کامل شطاری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 18 سیکنڈ ہے۔

تم ہی تو وجہ زندگی تم ہی تو مقصد حیاتجان جہان آرزو روح روان کائنات

بھول بھی جائیے کہیں ساری اضافتوں کی باتوہم دوئی بھی کفر ہے ایک وجود ایک ذات

پرتو حسن یار ہوں ذات جہاں صفت وہاںجانے کہاں کہاں مجھے ڈھونڈھ رہی ہے کائنات

کیا کہوں کتنی شوخ تھی ان کی ادائے جلوہ بھیایک جھلک میں اڑ گیا رنگ رخ تعینات

ہائے وہ زلف عنبریں اور وہ چشم سرمگیںمیں تک اس کی یاد میں جھوم رہی ہے کائنات

ناز و غرور حسن ادھر اور سر نیاز ادھرکاش ملے نصیب سے پھر کوئی ایسی ایک رت

عشق میں جان و دل ہی کیا دین گیا دھرم گیاایک نگاہ ناز میں لٹ گئی ساری کائنات

کس کے لئے جہاں میں اتنا سب اہتمام ہےکس کی طرف مشیر ہیں سارے مظاہر صفات

کاملؔ خستہ حال پر تم نے جو مسکرا دیااک دل مستمند کو بندھ گئیں کچھ توقعات

— کامل شطاری