6 اشعار

بے وفا ہوں نہ وفادار ہوں میں

Be-wafa hun na wafa-daar hun main

بے وفا ہوں نہ وفادار ہوں میںسچ تو یہ ہے کہ اداکار ہوں میں

سی دیئے اس نے مرے ہونٹ تو کیااب مجسم لب اظہار ہوں میں

میرے ہاتھوں میں گڑے ہیں کانٹےپھول ہوں اور سر دار ہوں میں

ہر کرن ڈوب چلی صورت نبضکن اندھیروں میں ضیا بار ہوں میں

ذہن ہے سر پہ لٹکتی تلوارکن عقائد میں گرفتار ہوں میں

اس لیے مجھ سے خفا ہے کوئیاس کا ہوتے ہوئے خوددار ہوں میں

— خالد احمد