6 اشعار

اس طرح پھوٹ کے رویا کوئی

Is tarah phoot ke roya koi

اس طرح پھوٹ کے رویا کوئیبے کسوں کا نہیں گویا کوئی

شور سے گونجتے سناٹوں کےوا کرے کیا لب گویا کوئی

سنگ دل جب بھی کوئی یاد آیالگ کے دیوار سے رویا کوئی

لوٹ کر بھی کوئی بے چین رہالٹ کے بھی چین سے سویا کوئی

حشر ساماں ہوئیں ویراں آنکھیںپھر کسی خواب میں کھویا کوئی

زیست کا دشت سمن زار ہوابیج کیا درد نے بویا کوئی

— خالد احمد