8 اشعار

ربط کس سے تھا کسے کس کا شناسا کون تھا

Rabt kis se tha kise kis ka shanaasa kaun tha

ربط کس سے تھا کسے کس کا شناسا کون تھاشہر بھر تنہا تھا لیکن مجھ سا تنہا کون تھا

میں سمندر تھا مگر ویراں تھا صحرا کی طرحمیرے گھر تک چل کے آتا اتنا پیاسا کون تھا

ریزۂ سنگ انا تھا راہ کا کوہ گراںبڑھ کے لگ جاتا مرے سینے سے ایسا کون تھا

سطح پر خاموشیوں کی گونج ہے نوحہ کناںاپنی گہرائی کے دریا میں جو ڈوبا کون تھا

ذات آخر ذات تھی شہکار پھر شہکار تھیکس کے فن کے واسطے سے کس کو سمجھا کون تھا

پاؤں دھرتی پر تھے لیکن ذہن تھے آکاش پرسب کے سب میری طرح بکھرے تھے یکجا کون تھا

کچھ برے تھے کچھ بھلے تھے خار کچھ گل زار کچھہر کوئی انسان تھا آخر فرشتہ کون تھا

وہ بھڑک اٹھا تو خالدؔ سوچتا ہی رہ گیاخوب رو پیکر کے اندر تند خو سا کون تھا

— خالد احمد