6 اشعار

تند خوئی پہ طنز کر جاؤں

Tund khooyi pe tanz kar jau'n

تند خوئی پہ طنز کر جاؤںبن کے خوشبو ہوا کے گھر جاؤں

دشمن جاں نفس نفس میرادھول کا پھول ہوں کدھر جاؤں

تو بھلائے تو کیا بھلائے مجھےنشہ ہوں کس طرح اتر جاؤں

خود الجھتا ہوں خود سلجھتا ہوںکچھ نکھر جاؤں کچھ سنور جاؤں

جسم اور عشق کے حوالے سےمیں تری روح میں اتر جاؤں

بت کو دیکھا تو بت ہوا خالدؔجی میں تھا دیکھ کر گزر جاؤں

— خالد احمد