5 اشعار

زندگی میں کسی رخ کا کسی دکھ کا ہونا

Zindagi mein kisi rukh ka kisi dukh ka hona

زندگی میں کسی رخ کا کسی دکھ کا ہونااچھا ہوتا ہے سفر میں کوئی اپنا ہونا

درد بھی موج کے مانند سفر کرتے ہیںاچھا رہتا ہے پلک پر کوئی تارا ہونا

ٹھوکریں مارنے لگتا ہے لہو نس نس میںکتنا دشوار ہے تیرا مرا اپنا ہونا

ایک ہم ہیں کہ ترے ہو کے بھی آوارہ ہیںاپنی تقدیر ہے آوازۂ صحرا ہونا

کارگر کون رہا کار وفا میں خالدؔکس کی قسمت میں ہے فرہاد کا تیشہ ہونا

— خالد احمد