5 اشعار

وہ چرچا جی کے جھنجھٹ کا ہوا ہے

Woh charcha ji ke jhanjhat ka hua hai

وہ چرچا جی کے جھنجھٹ کا ہوا ہےکہ دل کا پاسباں کھٹکا ہوا ہے

وہ مصرع تھا کہ اک گل رنگ چہرہابھی تک ذہن میں اٹکا ہوا ہے

ہم ان آنکھوں کے زخمائے ہوئے ہیںیہ ہاتھ اس ہاتھ کا جھٹکا ہوا ہے

یقینی ہے اب اس دل کی تباہییہ قریہ راہ سے بھٹکا ہوا ہے

گلہ اس کا کریں کس دل سے خالدؔیہ دل کب ایک چوکھٹ کا ہوا ہے

— خالد احمد