5 اشعار

زمین کو پھول فضا کو گھٹائیں دیتا ہے

Zameen ko phool fiza ko ghaṭaayein deta hai

زمین کو پھول فضا کو گھٹائیں دیتا ہےمجھے فلک سے وہ اب تک صدائیں دیتا ہے

وہی نوا گر عالم خدائے صوت و صداوہی ہوا کو فقط سائیں سائیں دیتا ہے

وہی کہیں گل نغمہ کہیں گل نوحہوہی غموں کو سروں کی قبائیں دیتا ہے

وہ کوہسار تخیر وہ آبشار نداخموشیوں کو بھی کیا کیا ندائیں دیتا ہے

کوئی تو روئے لپٹ کر جوان لاشوں سےاسی لیے تو وہ بیٹوں کو مائیں دیتا ہے

— خالد احمد