7 اشعار

تشنگی اچھی نہیں رکھنا بہت

Tishnagi achhi nahin rakhna bohat

تشنگی اچھی نہیں رکھنا بہت

«تشنگی اچھی نہیں رکھنا بہت» کشور ناہید کا کلام ہے، جسے نایاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہمیں نےپیار مانگاتھا،ہمیں نے داغ پائے ہیں (کشور ناہید )» میں 17 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

تشنگی اچھی نہیں رکھنا بہتروزن گل سے اسے تکنا بہت

دیکھ کر جس شخص کو ہنسنا بہتسر کو اس کے سامنے ڈھکنا بہت

جس کی آنکھوں میں نہ جھانکا جائے گااس کی ہی تحریر کو پڑھنا بہت

موجۂ ریگ رواں ہے زیر آباپنی ہستی دیکھ کر بڑھنا بہت

برف کی مانند جینا عمر بھرریت کی صورت مگر تپنا بہت

عمر بھر کی بندشیں خواب و خیالدو قدم بھی ساتھ ہے چلنا بہت

خستگی ناہیدؔ بن جائے نہ جرماپنی ہستی دیکھ کر بڑھنا بہت

— کشور ناہید

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں