8 اشعار

کج روی کا اشتہار

Kaj Ravi Ka Ishtehar

میں تو ہوں شاعر کی روحشاعر کی خاصیت

ایک خوشبو اک طلسماور مرا بیٹا کہ ہے شاعر کا جسم

شاعروں کی خصلتوں کا آئنہکج روی کا اشتہار

ہے سمیٹے اپنے اندر عیب کی ہر ایک قسمناسمجھ آوارہ و بے کار شیدائے قمار

آشناؤں کا مصاحب کم عیارہر زہ گو بادہ گسار

کاش میں ہوتا شرابی اور کبابی اور وہ نیکو شعاربا صفا بے عیب سا میری طرح

لوگ پھر مجھ کو سمجھتے شاعر رنگیں خیال و با کمالاور مرا بیٹا بھی ہوتا خوش خصال

دل نہ ہوتا پر ملال

— کرشن موہن