6 اشعار

بیضۂ محرم

Baiza Muharram

عہد پارینہ میں بھیزیست پر تھا وہم کا کتنا اثر

ایک اوریکل کی تلقیں مان کرشاہ آگستس کی بیوی لیویاؔ

اپنی انگیا کی فضائے گرم میں رکھتی تھی اک مرضی کا انڈا روز و شباس کو یہ وشواس تھا

اس کے ہونے والے بچے اور اس چوزے کی جنسایک ہوگی آخرش یوں ہی ہوا

آشیاں گرم و شوخ و نرم سےایک نر نکلا تو اس کی کوکھ سے بھی ایک نر پیدا ہوا ٹایبیریس

اور پھر اس اتفاقی واقع نے تو زنان روم میںعام کر دی بیضۂ محرم کی تربیت کی رسم

— کرشن موہن