6 اشعار

دل نے ایک ایک دکھ سہا تنہا

Dil ne ek ek dukh saha tanha

دل نے ایک ایک دکھ سہا تنہا

«دل نے ایک ایک دکھ سہا تنہا» مجید امجد کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کیا روپ دوستی کا کیا رنگ دشمنی کا مجید امجد» میں 24 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

دل نے ایک ایک دکھ سہا تنہاانجمن انجمن رہا تنہا

ڈھلتے سایوں میں تیرے کوچے سےکوئی گزرا ہے بارہا تنہا

تیری آہٹ قدم قدم اور میںاس معیت میں بھی رہا تنہا

کہنا یادوں کے برف زاروں سےایک آنسو بہا بہا تنہا

ڈوبتے ساحلوں کے موڑ پہ دلاک کھنڈر سا رہا سہا تنہا

گونجتا رہ گیا خلاؤں میںوقت کا ایک قہقہہ تنہا

— مجید امجد

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں