7 اشعار

منہ تکا ہی کرے ہے جس تس کا

Munh taka hi kare hai jis tis ka

منہ تکا ہی کرے ہے جس تس کا

«منہ تکا ہی کرے ہے جس تس کا» میر تقی میر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

منہ تکا ہی کرے ہے جس تس کاحیرتی ہے یہ آئینہ کس کا

شام سے کچھ بجھا سا رہتا ہوںدل ہوا ہے چراغ مفلس کا

تھے برے مغبچوں کے تیور لیکشیخ مے خانے سے بھلا کھسکا

داغ آنکھوں سے کھل رہے ہیں سبہاتھ دستہ ہوا ہے نرگس کا

بحر کم ظرف ہے بسان حبابکاسہ لیس اب ہوا ہے تو جس کا

فیض اے ابر چشم تر سے اٹھاآج دامن وسیع ہے اس کا

تاب کس کو جو حال میرؔ سنےحال ہی اور کچھ ہے مجلس کا

— میر تقی میر