7 اشعار

دوست غم خواری میں میری سعی فرماویں گے کیا

Dost gham-khwari mein meri sa'i farmawein ge kya

دوست غم خواری میں میری سعی فرماویں گے کیا

«دوست غم خواری میں میری سعی فرماویں گے کیا» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے (مراز غالب)» میں 2 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

دوست غم خواری میں میری سعی فرماویں گے کیازخم کے بھرتے تلک ناخن نہ بڑھ جاویں گے کیا

بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور کب تلکہم کہیں گے حال دل اور آپ فرماویں گے کیا

حضرت ناصح گر آویں دیدہ و دل فرش راہکوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھاویں گے کیا

آج واں تیغ و کفن باندھے ہوے جاتا ہوں میںعذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لاویں گے کیا

گر کیا ناصح نے ہم کو قید اچھا یوں سہییہ جنون عشق کے انداز چھٹ جاویں گے کیا

خانہ زاد زلف ہیں زنجیر سے بھاگیں گے کیوںہیں گرفتار وفا زنداں سے گھبراویں گے کیا

ہے اب اس معمورہ میں قحط غم الفت اسدؔہم نے یہ مانا کہ دلی میں رہیں کھاویں گے کیا

— مرزا غالب

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں