7 اشعار

غیر لیں محفل میں بوسے جام کے

Ghair lein mahfil mein bose jaam ke

غیر لیں محفل میں بوسے جام کے

«غیر لیں محفل میں بوسے جام کے» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے حماد ابراہیم نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے (مراز غالب)» میں 2 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

غیر لیں محفل میں بوسے جام کےہم رہیں یوں تشنہ لب پیغام کے

خستگی کا تم سے کیا شکوہ کہ یہہتکھنڈے ہیں چرخ نیلی فام کے

خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہوہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے

رات پی زمزم پہ مے اور صبح دمدھوئے دھبے جامۂ احرام کے

دل کو آنکھوں نے پھنسایا کیا مگریہ بھی حلقے ہیں تمہارے دام کے

شاہ کے ہے غسل صحت کی خبردیکھیے کب دن پھریں حمام کے

عشق نے غالبؔ نکما کر دیاورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے

— مرزا غالب

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں