8 اشعار

جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں

Jahan tera naqsh-e-qadam dekhte hain

جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں

«جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے (مراز غالب)» میں 2 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیںخیاباں خیاباں ارم دیکھتے ہیں

دل آشفتگاں خال کنج دہن کےسویدا میں سیر عدم دیکھتے ہیں

ترے سرو قامت سے اک قد آدمقیامت کے فتنے کو کم دیکھتے ہیں

تماشا کہ اے محو آئینہ داریتجھے کس تمنا سے ہم دیکھتے ہیں

سراغ تف نالہ لے داغ دل سےکہ شب رو کا نقش قدم دیکھتے ہیں

بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبؔتماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں

کسو کو زخود رستہ کم دیکھتے ہیںکہ آہو کو پابند رم دیکھتے ہیں

خط لخت دل یک قلم دیکھتے ہیںمژہ کو جواہر رقم دیکھتے ہیں

— مرزا غالب

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں