6 اشعار

لب اگر یوں سیے نہیں ہوتے

Lab agar yoon siye nahin hote

لب اگر یوں سیے نہیں ہوتے

«لب اگر یوں سیے نہیں ہوتے» محسن بھوپالی کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی» میں 9 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 19 سیکنڈ ہے۔

لب اگر یوں سیے نہیں ہوتےاس نے دعوے کیے نہیں ہوتے

خوب ہے خوب تر ہے خوب تریناس طرح تجزیے نہیں ہوتے

گر ندامت سے تم کو بچنا تھافیصلے خود کیے نہیں ہوتے

بات بین السطور ہوتی ہےشعر میں حاشیے نہیں ہوتے

تیرگی سے نہ کیجے اندازہکچھ گھروں میں دیے نہیں ہوتے

ظرف ہے شرط اولیں محسنؔجام سب کے لیے نہیں ہوتے

— محسن بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں