7 اشعار

بچھڑ کے تجھ سے میسر ہوئے وصال کے دن

Bichhaṛ ke tujh se muyassar hue visal ke din

بچھڑ کے تجھ سے میسر ہوئے وصال کے دن

«بچھڑ کے تجھ سے میسر ہوئے وصال کے دن» محسن بھوپالی کا کلام ہے، جسے ندیم بخاری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی» میں 9 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

بچھڑ کے تجھ سے میسر ہوئے وصال کے دنہیں تیرے خواب کی راتیں ترے خیال کے دن

فراق جاں کا زمانہ گزارنا ہوگافغاں سے کم تو نہ ہوں گے یہ ماہ و سال کے دن

ہر اک عمل کا وہ کیا کیا جواز رکھتا ہےنہ بن پڑے گا جواب ایک بھی، سوال کے دن

عروج بخت مبارک مگر یہ دھیان رہےانہی دنوں کے تعاقب میں ہیں زوال کے دن

گزر رہے ہیں کچھ اس طرح روز و شب اپنےکہ جس طرح سے کٹیں شاخ بے نہال کے دن

شکایتیں بھی بہت ہیں حکایتیں بھی بہتگزر نہ جائیں یوں ہی عہد بے مثال کے دن

وہ زندگی کو نیا موڑ دے گیا محسنؔیہی زوال کے دن ہیں مرے کمال کے دن

— محسن بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں