7 اشعار

تو کبھی خود کو بے خبر تو کر

Tu kabhi khud ko be-khabar to kar

تو کبھی خود کو بے خبر تو کر

«تو کبھی خود کو بے خبر تو کر» محسن بھوپالی کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی» میں 9 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

تو کبھی خود کو بے خبر تو کراپنی جانب بھی اک نظر تو کر

غلط انداز اک نگاہ سہیمیری ہستی کو معتبر تو کر

وقفۂ عمر ہے کہ عرصۂ حشراس مسافت کو مختصر تو کر

رہبری کا بھرم بھی رکھ لوں گامجھ کو مانوس رہ گزر تو کر

آئنہ آئنہ ترا پرتوآئنہ آئنہ گزر تو کر

میں نے جس طرح زیست کاٹی ہےایک دن ہی سہی بسر تو کر

وقت کوہ گراں سہی محسنؔآب جو کی طرح سفر تو کر

— محسن بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں