7 اشعار

یہ میرے چاروں طرف کس لیے اجالا ہے

Yeh mere charon taraf kis liye ujala hai

یہ میرے چاروں طرف کس لیے اجالا ہے

«یہ میرے چاروں طرف کس لیے اجالا ہے» محسن بھوپالی کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی» میں 9 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

یہ میرے چاروں طرف کس لیے اجالا ہےترا خیال ہے یا دن نکلنے والا ہے

یقین مانو میں کب کا بکھر گیا ہوتاتمہاری یاد نے اب تک مجھے سنبھالا ہے

ہجوم جشن میں کرتا ہے غم زدوں کو تلاشمجھے جنوں نے عجب امتحاں میں ڈالا ہے

کسی کا نام تو ہم لے کے شب میں سوتے ہیںکوئی تو ہے جو سحر دم جگانے والا ہے

زمانہ ساز ڈریں گردش زمانہ سےہمارا کیا ہے ہمیں حادثوں نے پالا ہے

یہی بہت ہے کہ نقش قدم سے بچ جائیںسخن میں راستہ کس نے نیا نکالا ہے

خدا کرے کہ اسے علم بھی نہ ہو محسنؔوہ جس کے گرد مری چاہتوں کا ہالا ہے

— محسن بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں