6 اشعار

میرے قلم نے نہ باطل کا تذکرہ لکھا

Mere qalam ne na batil ka tazkira likha

میرے قلم نے نہ باطل کا تذکرہ لکھا

«میرے قلم نے نہ باطل کا تذکرہ لکھا» محسن زیدی کا کلام ہے، جسے کریسنٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «بچھڑنے والوں میں ہم جس سے آشنا کم تھے محسن زیدی» میں 18 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

میرے قلم نے نہ باطل کا تذکرہ لکھامآل کچھ بھی ہو حرفِ حق سدا لکھا

وہ اک فریب تھا سجدہ جسے کہا اس نےوہ ایک عرضِ غرض تھی جسے دعا لکھا

عجب ہے اسکی سیاست لکھا جبیں پہ کبھیکبھی مٹا کے وہی نام زیرِ پا لکھا

پڑھا تو ایک ہی انداز سے پڑھا لیکناسے لکھا تو سبھی نے جدا جدا لکھا

دِلوں کے باب میں حرفِ جفا لکھا ہوتاوہ ایک حرفِ غلط تھا جسے وفا لکھا

وہ حرف حرف تو محسن ہے میری ہی تحریرمٹاؤں کیسے خود اپنے ہی ہاتھ کا لکھا

— محسن زیدی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں