5 اشعار

پہلے فلک سے فرش پہ پھینکا گیا مجھے

Pehle Falak Se Farsh Pe Phenka Gaya Mujhe

پہلے فلک سے فرش پہ پھینکا گیا مجھے

«پہلے فلک سے فرش پہ پھینکا گیا مجھے» محسن زیدی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «بچھڑنے والوں میں ہم جس سے آشنا کم تھے محسن زیدی» میں 18 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

پہلے فلک سے فرش پہ پھینکا گیا مجھےپھر مجھ سے روشناس کرایا گیا مجھے

میری صدا پہ کب مجھے آواز دی گئیاک اجنبی صدا پہ پکارا گیا مجھے

میں گر چکا تھا اپنے ہی اوج نگاہ سےدنیا کی جب نگاہ میں لایا گیا مجھے

لپٹی ہوئی کتاب تھا اک گرد پوش میںلیکن ورق ورق کوئی پھیلا گیا مجھے

محسنؔ میں خوش تھا سوچ کے آئینہ گر ہوں میںآئینہ جب تلک نہ دکھایا گیا مجھے

— محسن زیدی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں