8 اشعار

شوخ کہتا ہے بے حیا جانا

Shokh kehta hai be-haya jaana

شوخ کہتا ہے بے حیا جانا

«شوخ کہتا ہے بے حیا جانا» مومن خان مومن کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 49 سیکنڈ ہے۔

شوخ کہتا ہے بے حیا جانادیکھو دشمن نے تم کو کیا جانا

شعلۂ دل کو ناز تابش ہےاپنا جلوہ ذرا دکھا جانا

شوق نے دورباش اعدا کواس کی محفل میں مرحبا جانا

اس کے اٹھتے ہی ہم جہاں سے اٹھےکیا قیامت ہے دل کا آ جانا

گھر میں خود رفتگی سے دھوم مچیکیونکے ہو اس تلک مرا جانا

پوچھنا حال یار ہے منظورمیں نے ناصح کا مدعا جانا

مے نہ اتری گلے سے جو اس بنمجھ کو یاروں نے پارسا جانا

شکوہ کرتا ہے بے نیازی کاتو نے مومنؔ بتوں کو کیا جانا

— مومن خان مومن